لاہور: لوٹنے کی کوشش پر دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

Published On 29 August,2023 04:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں واردات کے دوران دکاندار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اسلام پورہ میں 2 برقعہ پوش ڈاکوؤں نے دکان میں واردات کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا، گولیاں لگنے سے دکاندار عمر جمال بھی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشن، ایس ایس پی توقیر نعیم اور ایڈیشنل ایس پی سٹی سلیمان ظفر موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جبکہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے آگے بھجوا دیئے ہیں، پولیس نے فرار ڈاکو کی تلاش شروع کر دی۔