سمبڑیال: غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق، اتائی نے جرم کے بعد لاش چھپا دی

Published On 31 August,2023 02:17 am

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) اتائی کے غلط انجکشن لگانے کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی، ملزم نے جرم چھپانے کیلئے لاش کو صندوق میں چھپا دیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے سمبڑیال میں 7 ماہ کی حاملہ خاتون طبیعت خراب ہونے پر محلے کے اتائی سے دوائی لینے گئی، اتائی نے غلط انجکشن لگا دیا جس کی وجہ سے خاتون دم توڑ گئی، اتائی نے جرم چھپانے کیلئے خاتون کی لاش کو صندوق میں چھپا دیا۔

پولیس نے شوہر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے لاش تحویل میں لے لی، دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ مردہ بچی کو مقامی قبرستان میں دفن کیا، پولیس نے قبرستان سے بچی کی لاش برآمد کر لی۔