راولپنڈی: (ویب ڈیسک ) راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں 08 سالہ گھریلوملازمہ پر بیہمانہ تشدد کرنیوالے میاں بیوی کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب مالکن بختاور اور اس کے شوہرعلی شیر نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی کی کہنی کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور انگلیوں کے جوڑ نکل گئے ۔
پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں جبکہ ملزمان نے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے اور بچی کے سر پر بھی زخم کے نشانات موجود ہیں۔
روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد فضیل احمد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاتھا ۔
پولیس کے مطابق تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کا تعلق رحیم یارخان کے غریب خاندان سے ہے، 8 سالہ کنزہ گھروں میں مزدوری کرکے 6 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کررہی تھی۔
سی پی او سید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا.
سی پی اوسید خالد ہمدانی کاکہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں پر تشدد،زیادتی اوراستحصال کسی صورت برداشت نہیں۔