راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں پولیو وائرس کے انکشاف کے بعد ہنگامی طور پر انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 4 تا 10 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں راولپنڈی شہر، کینٹ، ٹیکسلا اور پوٹھوہار شامل ہیں ۔
عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے مہم کی نگرانی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
عالمی ادارۂ صحت کے نمائندوں نے ضلع راولپنڈی کے سٹاف کی محنت اور کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے لیے عالمی ادارۂ صحت کی زیرِ نگرانی سٹاف کی تربیت شروع ہو گئی ہے۔