کوئٹہ: (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی 60 یونین کونسلز میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق 5 لاکھ 16 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ای او سی حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے 2046 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق اس سے قبل نیشنل گیمز کی وجہ سے کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم ملتوی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ترجمان وزارتِ صحت کی جانب سے گزشتہ ماہ پولیو مہم دو مرحلوں میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا ، پہلا مرحلہ 15 سے 19 مئی تک تھا، جس کے دوران پنجاب کے 12، بلوچستان کے 18 اور سندھ کے 17 اضلاع میں پولیو مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔