کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر کے اندر موجود کنویں میں گر کر چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کوئٹہ میں قمبرانی کے علاقے کیچی بیگ میں پیش آیا، جہاں بچے کو بچاتے ہوئے 4 افراد کنویں میں گر گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق چاروں لاشوں کو جدوجہد کے بعد کنویں سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا، جہاں موت کی تصدیق کے بعد انہیں واپس گھر منتقل کردیا گیا ہے ، جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے اور اس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد تفصیلات سامنے آئیں گی۔