کوئٹہ: (دنیا نیوز) نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے تیسرے دن ہونے والے مقابلوں میں واپڈا نے 10 میں سے 6 گولڈ میڈل جیت لیے۔
نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے تیسرے دن ہونے والے مقابلوں میں واپڈا نے 10 میں سے 6 گولڈ اپنے نام کر لیے، آرمی 3 جبکہ ایئرفورس کے حصے میں ایک سونے کا تمغہ آیا۔
نیشنل گیمز کی میراتھون ریس آرمی کے اسرار احمد نے جیت لی، سندھ کے محمد سجاد دوسرے نمبر پر رہے۔
ووشو ویمنز فائنل میں آرمی نے 4 گولڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ایتھلیٹکس کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں ایئر فورس کے شمس الحق نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
مینز ہائی جمپ میں واپڈا کے شہروز خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا جبکہ واپڈا کے محمد عمران نے چاندی اور آرمی کے احمد فراز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
4 ضرب 100 ریلے ریس میں آرمی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ واپڈا نے چاندی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
1500 میٹر مینز ریس میں واپڈا کے سہیل عامر نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے وقاص اکبر نے چاندی اور واپڈا کے محمد اختر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
400 میٹر ویمنز ریس میں واپڈا کی عشاء عمران نے سونے، واپڈا کی صاحب اصرا نے چاندی، ایچ ای سی کی سونینا شاہین نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
1000 میٹر ویمنز ریس میں واپڈا کی فرحت بانو نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ واپڈا کی ماریہ بی بی نے چاندی اور آرمی کی نمرا عمران نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
چار ضرب 100 میٹر ریلے ویمنز میں واپڈا نے گولڈ، ایچ ای سی نے چاندی اور آرمی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔