کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز کے دوران کیسکو نے سٹیڈیم کی بجلی کاٹ دی۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے مئی اور جون کی ریکوری کیلئے 3 ہفتے قبل نوٹس جاری کیے گئے تھے، بلز کی عدم ادائیگی پر سٹیڈیم کی بجلی کاٹ دی گئی جس کے باعث ایوب سٹیڈیم میں نیشنل گیمز میں جنریٹر کا استعمال جاری ہے۔
کیسکو ذرائع کے مطابق محکمہ کھیل بلوچستان کے ماتحت ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلوں کے مختلف شعبے کیسکو کے نادہندہ ہیں، چلڈرن گراؤنڈ ٹیوب ویل کنکشن کے ذمہ 10 لاکھ ، سکوائش کورٹ کے 7 لاکھ اور فٹبال گرؤانڈ 1 لاکھ 20 ہزارروپے کی نادہندہ ہے۔
سیف اللہ مگسی ہال 8 لاکھ 10ہزارروپے، ٹیبل ٹینس ہال ایک لاکھ 80 ہزارروپے کی نادہندہ ہے، ہاکی گراونڈ کے 2 کنکشنز کے ذمہ بالترتیب 3 لاکھ 61 ہزار روپے اور 2لاکھ 53ہزارروپے کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔