گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز

Published On 25 May,2023 09:46 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاک چین کاوشوں سے گوادر کو عالمی تجارتی مرکز بنانے میں اہم سنگ میل عبور، گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

گوادر بندرگاہ سے 24 مئی کو 5 کنٹینرز کی پہلی شپمنٹ چین کے شہر تیانجن کے لئے روانہ کر دی گئی۔

شپمنٹ 30 روز میں اپنی منزل تیانجن پہنچ جائے گی، شپمنٹ میں فارماسیوٹیکل خام مال چین پہنچایا جا رہا ہے۔

Advertisement