کوئٹہ (ویب ڈیسک) نیشنل گیمز کے ووشو ایونٹ میں ہنزہ کی جڑواں بہنوں نے سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔
ووشو کے مقابلے میں منیشا نے 70 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا جب کہ ملیحہ نے 65 کے جی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، دونوں بہنوں کا عزم ہے کہ مارشل آرٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کریں۔
جڑواں بہنیں انٹرنیشنل سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیشا کا کہنا تھا کہ فوکس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہے، انٹرنیشنل سطح پر تیاری کا موقع ملا تو مایوس نہیں کریں گے۔
ملحیہ نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے کونے کونے میں بھرپور ٹیلنٹ ہے،کبھی کسی سطح پر دونوں آمنے سامنے آئیں تو پروفیشنلز انداز سے کھیلیں گی۔