کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
صوبے کے اضلاع ژوب، قلعہ عبداللہ، ہرنائی، کوہلو ڈیرہ بگٹی اور دیگر شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔
اسی کے ساتھ دریائے ژوب کے سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی کو لیویز نے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جب کہ کوہلو میں بارش کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
ادھر راجن پور،کوہلو، نصیرآباد، جعفرآباد اور ہرنائی میں بھی بارش ہوئی جس سے ہرنائی پنجاب شاہراہ بند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی اور مشرقی سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔