راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں ایک اور پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
رواں سال راولپنڈی سے مثبت ہونے والا دوسرا ماحولیاتی نمونہ ہے، اس سے قبل جولائی میں سرائے کلہ کے مقام سے لئے گئے نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا جہاں وائرس موجود ہے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی پلان تشکیل دے دیا گیا، 60 فی صد وقت پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی کے لئے مختص کر دیا۔
نگران وفاقی وزیر صحت کے مطابق جب تک پولیو کے قطروں سے ایک بچہ بھی محروم ہو گا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔