اسلام آباد: (دنیا نیوز) فرانسیسی ترقیاتی ادارے نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ فرانسیسی حکومت کے تعاون کے بہت مشکور ہیں، پولیو میں سرمایہ کاری ملک کی مجموعی صحت میں سرمایہ کاری ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گا، عالمی شراکت دار اور حکومت پولیو کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔