لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 19 January,2023 07:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سال 2023 میں پولیو کا پہلا ماحولیاتی نمونہ مثبت آگیا، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے جس سے لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ برقرار ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سال کی پہلی قومی مہم کامیابی سے جاری ہے، حکومت انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے پُرعزم ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے۔
 

Advertisement