لندن: پولیو وائرس کا انکشاف، 10 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کا فیصلہ

Published On 10 August,2022 05:48 pm

لندن:(دنیا نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن کے کئی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف سامنے آنے کے بعد حکام نے دس سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا۔

برطانوی حکام نے جون کے مہینے میں لندن کے مختلف علاقوں سے سیورج کے سیمپلز لے کر ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 مختلف سیمپلز میں ایک سو سالہ پولیو وائرس پائے گئے، تاہم ابھی تک کسی بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ لندن میں آخری بار اسی کی دہائی میں پولیو وائرس سامنے آیا تھا جس کے بعد ویکسی نیشن کے ذریعے اس وائرس کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔
 

Advertisement