شمالی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع سے پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان کے دوسلی اور میرعلی تحصیل کے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ای او سی ترجمان کے مطابق دو سلی سے بارہ اور میر علی میں گیارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد گیارہ کا ماہ بچہ جاں بحق جبکہ بارہ ماہ کا بچہ معذور ہوگیا، دونوں بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔
خیال رہے کہ رواں سال تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔