وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Published On 25 February,2022 01:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کر دیا، انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ گفٹ بھی دیئے۔

ترجمان وزیر اعلی ہاوس کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں28 فروری سے 6 مارچ تک پولیو مہم کا آغاز کردیا، وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ سال کی دوسری پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے، مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع میں تقریباً 1 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم میں 70 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور 10ہزار سے زائد سپروائزرز حصہ لیں گے، صوبے میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ گٹر کے پانی میں جولائی 2021 سے کوئی پولیو وائرس نہیں پایا گیا ۔
 

Advertisement