بلوچستان کے 15 اضلاع میں پولیو مہم جاری، 15 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

Published On 25 January,2022 09:20 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15 اضلاع میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔ مہم کے دوران 15 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 6683 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بلوچستان کے 15 اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گئی، ان اضلاع میں کوئٹہ ، ڈیرہ بگٹی قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، نصیر اباد ، جعفراباد ، چمن اور دیگراضلاع شامل ہیں۔ مہم کے دوران 15 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 27 جنوری تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 6 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہے، اس بارافغان بارڈر ٹرانزٹ پوائنٹس بھی شامل ہیں۔

شدید سردی میں کام کرنے والے پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ کام کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکار کرنا مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنتا ہے۔

بلوچستان میں جنوری 2021 میں قلعہ عبداللہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد صوبے بھر میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ مہم کے دوران ہائی رسک علاقوں میں کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ اور چمن شامل ہے۔
 

Advertisement