خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کا آغاز، 64 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

Published On 10 December,2021 10:33 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں آج سے 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، 64 لاکھ سے زائد بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

 

خیبرپختونخوا میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹرشہزاد بنگش نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ،انسداد پولیو مہم کے دوران 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،مہم کے لیے 30 ہزار فکسڈ اورموبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

پولیو ورکرزکی سیکورٹی کےلئے 45 ہزاراہلکار تعینات ہونگے،حکام کے مطابق 6 جنوبی اضلاع میں خصوصی مہم جنوری سے شروع کی جائیگی۔
 

Advertisement