ملتان میں ساڑھے سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تین روزہ مہم شروع

Published On 20 September,2021 08:24 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں محکمہ صحت نے ساڑھے سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تین روزہ مہم کا اغاز کر دیا جس میں انکاری والدین کو پہلے مرحلے میں قائل کرنے جبکہ دوسرے مرحلے میں مقدمات کے اندراج کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔

ملتان میں گزشتہ پولیو مہم کے دوران اکیس ہزار بچے قطروں سے محروم رہے جن کے والدین کو قائل کرنے کیلئے محکمہ صحت نے علمائے کرام کی خدمات بھی حاصل کیں لیکن اسکے باوجود مہم کے دوران چار انکاری والدین کیخلاف مقدمات درج کیے گئے اور موجودہ صورتحال میں بھی محکمہ صحت نے انکاری والدین کو قائل کرنے کیلئے سیاسی، سماجی کیساتھ مذہبی تنظیموں کی خدمات حاصل کر لی ہیں تاکہ ساڑھے سات لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا مقررہ ہدف پورا کر سکیں۔

محکمہ صحت نے پولیو کے قطرے پلانے کیلئے سترہ سو چھے ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور مہم کی کامیابی کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے والدین نے بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔

علی ٹاون اور سورج میانی میں متعدد بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہو چکا ہے جس کی وجہ سے دونوں علاقوں کے بچے ہی محکمہ صحت کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
 

Advertisement