چمن: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا مقصد ہے
بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں ایک روزہ دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ آنے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں پر پولیو کی ٹیمیں باڈر کراسنگ فرینڈ شپ پر کیسے کام کر رہی ہیں جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو میں دو ملک افغانستان اور پاکستان رہ گئے ہیں پاکستان ہمارے لئے بہت اہم ہے پاکستان کو پولیو فری کیٹیگری میں لے جانے کی کاوشوں پر مصروف عمل ہے۔
معاون خصوصی صحت وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چمن میں پولیو کی کیسسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ پچھلے چھ ماہ میں ایک بھی کیس نہیں ہوا، ہماری ٹیمیں محنت کے ساتھ گھر گھر تک جارہی ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے بچاؤ کے قطرے سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی تعداد میں روز بروز اضافہ کررہے ہیں