اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی پولیو کے کیسز ہیں جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک اجتماعی مشن کے طور پر پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔ والدین سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اچانک سیلاب کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں تک رسائی تقریباً منقطع ہونے کی وجہ سے انسداد پولیو مہم مزید چیلنجنگ بن گئی ہے۔
With access to several areas of the country virtually cut off due to flash floods, this anti-polio campaign has become all the more challenging. However, complacency is not an option. Grateful to our global partners, particularly Bill & Melinda Gates Foundation for their support.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 19, 2022
انہوں نے کہا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں، خاص طور پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کے لیے ان کا مشکور ہوں۔