اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی سے معذرت کرلی، پنجاب حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے 3نام بھجوائے تھے۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب آفس کی جانب سے وفاقی حکومت کو تین ناموں پر مشتمل خط لکھا گیا تھا جس کے مطابق وفاقی سیکرٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ اور چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل میں سے کسی کو صوبے کا چیف سیکرٹری مقرر کیا جائے۔