اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں نئے بننے والے معاون خصوصی عطا تارڑ کو انسداد منشیات کا قلمدان تفویض کر دیا۔
شہباز شریف کی منظوری کے بعد عطا تارڑ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے عطا تارڑ معاون خصوصی برائے نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کے ماتحت کام کریں گے۔