لاہور (دنیا نیوز): مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں سیاست کا نہیں معیشیت کا سوچنا چاہیے، شہباز شریف ملک کو درست سمت لے کر آگے جا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ اس وقت ملک میں معیشت کی بحالی سب کا پہلا ایجنڈا ہونا چاہیے، غربت اور مہنگائی کے خاتمے سے ہی عام آدمی کے مسائل ہوں گے۔
شجاعت حسین نے شہباز شریف کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ملکی معیشت کو درست سمت لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ شہباز شریف کو پکڑ دھکڑ کی بجائے معیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے، معیشت بحال ہوگی تو ہی ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا۔
مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کو ہدایت کروں گا کہ وہ ہر اجلاس میں شرکت کریں جن میں ملک کے مسائل کے حل کی طرف اور مہنگائی کے خاتمے لے لئے اقدامات سوچے جاتے ہیں۔ مہنگائی اور غربت ختم ہوگی تو ہی ملک ترقی کر سکے گا۔