افغانستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

Published On 13 May,2023 11:46 am

اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) افغانستان میں رواں برس پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں4 سال کا بچہ پولیو سے معذور ہوگیا ، قبل ازیں پولیو کا کیس اگست 2022میں افغانستان کے ضلع کنڑ میں سامنے آیا تھا۔

ادارے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس سال دنیا میں وائلڈ پولیو وائرس کے ایک سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تاہم اس سال پاکستان میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوکر معذور ہو چکا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پشاور، ہنگو اورجنوبی وزیرستان کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

Advertisement