لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دار الحکومت کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، لاہور میں آؤٹ فال روڈ سے ماحولیاتی نمونے 15 اگست کو لیے گئے، سیوریج کے پانی کے نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔
وائرس جینیاتی طور پر قندھار میں پائے جانے والے کلسٹر سے منسلک ہے، یہ لاہور سے اس سال کا تیسرا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے، جنوری میں دو نمونے مثبت رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 5 ہو گئی۔
پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے کہا ہے کہ پنجاب نے معیاری مہمات کا انعقاد کیا ہے، پنجاب وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہا ہے پولیو کی نگرانی کا نظام وائرس کی فوری نشاندہی کر رہا ہے۔
خضر افضال نے مزید کہا کہ لاہور سے آخری پولیو کیس جولائی 2020ء میں رپورٹ ہوا، لاہور میں حالیہ ترین پولیو مہم 15 مئی کو منعقد کی گئی تھی، ملک بھر میں آئندہ پولیو مہم اکتوبر سے شروع کی جا رہی ہے۔