سانگلہ ہل: گھریلو ناچاقی پر جیٹھ نے فائرنگ کر کے بھابی کو قتل کر دیا

Published On 01 September,2023 02:38 am

سانگلہ ہل: (دنیا نیوز) سانگلہ ہل میں گھریلو ناچاقی پر جیٹھ نے فائرنگ کر کے بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قتل کا واقعہ سانگلہ ہل کے نواحی گاؤں چک 36 میں جھگڑے کے باعث پیش آیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سانگلہ ہل پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کے تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔