رینالہ خورد: بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا

Published On 02 September,2023 05:29 am

رینالہ خورد: (دنیا نیوز) شیر گڑھ پولیس نے بدنام زمانہ بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کی شناخت مختار عرف مکھی کے نام سے ہوئی، گرفتار ہونے والے منشیات فروش کے قبضے سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

منشیات فروش کیخلاف تھانہ شیر گڑھ کے علاوہ تھانہ صدر رینالہ خورد، تھانہ سٹی و صدر پتوکی میں 20 مقدمات درج ہیں، پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف زیر دفعہ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔