پاکپتن: بہن نے پسند کی شادی کی خاطر بڑے بھائی کوقتل کروادیا

Published On 03 September,2023 09:04 am

پاکپتن: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر پاکپتن میں زمیندار کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بہن نے ملازم سے مل کر اپنے بڑے بھائی کو قتل کروادیا۔

ڈی پی او طارق ولایت کے مطابق ملزمہ سلمیٰ اپنے بھائی کے ملازم اشرف سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، ملزمہ مقتول کو اپنے تعلقات میں رکاوٹ سمجھتی تھی۔

ڈی پی او کا بتانا ہے کہ ملزمہ نے واردات کے روز نامعلوم ملزمان کی طرف سے قتل کرنے کا بھی ڈرامہ رچایا، ملزمہ اور آشناکو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ۔