لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کسانوں کے لئے خصوصی پیکج کے حوالے سے جامع سفارشات طلب کر لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کیلئے خصوصی پیکج تیار کیا جائے گا، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی، خزانہ اور پنجاب بینک کے حکام پر مشتمل ٹیم پیکیج کیلئے سفارشات تیار کرے گی۔
پیکج کے تحت ہر ڈویژن میں ماڈل زرعی مارکیٹ کے قیام کیلئے بھی پائیدار پلان طلب کیا گیا ہے، ماڈل زرعی مارکیٹ میں کسانوں کیلئے پیسٹی سائیڈز، زرعی آلات، کھاد اور بیچ میسر ہوں گے۔