میاں چنوں: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ظلم کی انتہا ہوگئی ، سندھ سے آئے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔
پولیس کے مطابق میاں چنوں تھانہ تلمبہ کی حدود میں واقع بہار کالونی میں شکارپور سندھ سے آئے خاندان کے باپ اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا گیا ، قاتل نے اپنے ساتھی کوبھی بعدمیں قتل کردیا۔
ایس ایچ اوتھانہ تلمبہ کے مطابق مقتولین کا تعلق سندھ سے تھا ، جو اپنے مال مویشی کو لے کر تلمبہ کے علاقے آئے ہوئے تھے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ قاتل نے دو روز قبل 50سالہ بدر اور بیٹے کو مار کر انتہائی سفاکی سے باپ کی لاش کمرے میں دبا دی اوربیٹے کی لاش کومیلسی لنک کنال میں پھینک دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ قاتل بدر کے بارہ سالہ بچے اوربیٹی کو اغواء کر کے دربار حق باھو چھوڑ آئے، بچوں کے بتانے پر موقع پر پہنچ کر تلاشی لی گئی تو بدر کی لاش برآمد ہوئی ۔
پولیس نے موقع سے قاتل کو حراست میں لے لیا جس نے بعد میں اعتراف جرم بھی کر لیا۔
پولیس نے تینوں کے قتل کی آیف آئی آر الگ الگ درج کرکے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاہے ۔