خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں شہری کھلے عام لٹنے لگے، ڈاکو کچھ ہی دیر میں 3 دکانداروں سے وارداتیں کر کے بآسانی فرار ہو گئے۔
موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو میڈیکل سٹور اور ایک شوارما شاپ سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے، پولیس شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں بری طرح ناکام ہے۔
موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، پولیس نے متاثرین کی شکایات پر مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔