وزیر آباد: (دنیا نیوز) ایک ماہ قبل بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو بھی نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
محمد طفیل نے بیٹے عامر کو قتل کے بعد جنازہ پڑھا کر دفن بھی کر دیا تھا، مقتول طفیل نے بیٹے کے قتل کے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق محمد طفیل کو نامعلوم افراد نے قتل کیا، نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔