چونیاں: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے روسہ ٹبہ کے قریب واردات کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ چار مسلح ڈاکو شہری محمد اقبال سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔
ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی شان اور علی حسنین زخمی ہوگئے جنہیں پولیس تھانہ صدر نے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔