لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں 1ہزار 216 ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 1251 زخمی ہوئے۔
ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1216ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 612افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق 639 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ترجمان کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعداد(75فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 633ڈرائیوز،33کم عمرڈرائیور،429مسافراور197پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ307ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت314متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 75حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبرگوجرانوالہ71حادثات میں 63متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1259متاثرین میں 1004مرد اور255خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1046موٹرسائیکلز،68آٹو رکشے،108کاریں،16وین،11مسافربسیں،31ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔