شوگر بحران میں غلط بیانی پر سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Published On 08 September,2023 02:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) شوگر بحران میں غلط بیانی پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو فوری طور پر تبدیل کر دیا۔

سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے شوگر بحران میں حکومت پنجاب کو مس لیڈ کرنے اور چینی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات پر غلط بیانی کی تھی، سیکرٹری آب پاشی واصف خورشید کو سیکرٹری خوراک کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نیچے آنے کے بعد چینی کی قیمت میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیئرمین چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم سے جامع انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔