لاکھوں تنخواہ والے نہیں صرف غریب کو مفت علاج کی سہولت دیں گے: نگران وزیر اعلیٰ

Published On 09 September,2023 02:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ اڑھائی لاکھ تنخواہ والے کا مفت علاج نہیں ہو سکتا، غریب آدمی کو مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال پر کبھی پیسے ہی نہیں لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا سروسز ہسپتال کا دورہ، نئی ایمرجنسی کا افتتاح کر دیا

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز سب کیلئے مفت ہیں، کم از کم اجرت 32 ہزار کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اگلی نگران پنجاب کابینہ کی میٹنگ ملتان میں سوموار کو ہو گی۔