پنجاب : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے واقعات میں 3افراد جاں بحق

Published On 08 September,2023 03:07 pm

شیخوپورہ : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر شیخوپورہ اور چشتیاں میں دیرینہ دشمنی تین افراد کی جان لے گئی ۔

شیخوپورہ میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی فائرنگ کی ذد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچوں سمیت 3 زخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اشرف کھوکھر کو قتل کرنے کے لیے فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر مسجد سے نکلنے والا ایک نمازی اور دیگرافراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

ایک اورواقعہ چشتیاں میں پیش آیا جہاں قتل نواحی علاقے 111 مراد میں دیرینہ دشمنی پر سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا ، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔