لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت تاریخی تھی، جن کو ڈر نہیں ہوتا وہ ایسے اقدام کرتے ہیں۔
عطا تارڑ نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹرولنگ کرنے کی ویڈیو جعلی، آواز ڈب کرکے چلائی گئی ہے، نواز شریف سے الوداعی ملاقات کرنے آیا تھا اب ان سے انشا اللہ پاکستان میں ملاقات ہوگی، نوازشریف کی پاکستان واپسی اٹل ہے اور 21 اکتوبر کی ڈیٹ فائنل ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف کا شاندار ویلکم ہوگا، قانونی مشکلات سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت ایک تاریخی موقع ہے، جن کو ڈر نہیں ہوتا وہ ایسے اقدام کرتے ہیں، خواجہ طارق رحیم بری طرح بے نقاب ہوئے ہیں، ان کی پٹیشن اور وکالت میں بھی جان نہیں تھی۔