نوازشریف کیخلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچ گئے، مریم نواز

Published On 19 September,2023 08:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچ گئے۔

مریم نواز نے لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہوگئی، وہ عمر بھر کیلئے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہوگئے ہیں، مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا آسمان کا نظام حرکت میں آتا ہے تو اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔
 

Advertisement