مریم نواز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئیں

Published On 26 September,2023 06:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز لندن سے لاہور واپس پہنچ گئیں۔

مریم نواز اتحاد ایئرویز کی پرواز 243 سے لندن براستہ ابوظہبی لاہور پہنچیں، لاہورایئرپورٹ پر ان کے بیٹے جنید صفدر سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئیں

لندن قیام کے دوران مریم نواز شریف نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کی وطن واپسی بارے تفصیلی مشاورت کی۔

Advertisement