محسن نقوی کا خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، کام کا جائزہ لیا

Published On 02 October,2023 09:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور خالد بٹ چوک انڈرپاس منصوبے کی سائٹ پر جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی تعمیر کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ کی جائے، منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بننے سے شہریوں کوآمدورفت میں سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے منسلک دیگر سڑکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا، گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اور والٹن میں رہنے والے شہری منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔