9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: حلیم عادل سمیت پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی رہائی کا حکم

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: حلیم عادل سمیت پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی رہائی کا حکم

عدالت نے ایک ہفتہ پہلے ملزموں کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے چاروں ملزموں کے ریلیز آرڈر جاری کر دیئے، دیگر ملزموں میں شبیرحسین، بشارت حسین اور عبدالصمد شامل ہیں، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ملزم کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

عدالت نے ملزموں کی ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمہ میں فی کس ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی، پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ فیروز آباد تھانے میں درج مقدمہ میں بھی گرفتار ہیں۔