استحکام پاکستان پارٹی کے لئے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار

Published On 13 October,2023 11:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا معاملہ، آئی پی پی کے لئے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار ہو گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے لیا، آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر واپس لیا گیا۔

یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔