نواز شریف بہادر لیڈر، 21 اکتوبر کو پاکستان کی تقدیربدلیں گے:عطا تارڑ

نواز شریف بہادر لیڈر، 21 اکتوبر کو پاکستان کی تقدیربدلیں گے:عطا تارڑ

راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شہبازشریف کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سے ملک کے حالات اب بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پورے پاکستان میں موٹرویز کا جال بچھایا، نوازشریف نے کام کیا اور ہمارے مخالفین نے صرف باتیں کیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جہلم کا چودھری اتنا بھاگا ہے کہ اس کی سانس پھول گئی، بزدل کی اپنی باری آئی تو بھاگ گیا۔

حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہاتھ کھڑے کر کے بتاؤ نوازشریف کا استقبال کرنے کون کون جائے گا؟ یہ ہماری اور پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔