نوازشریف کا خصوصی طیارہ لاہور کے لئے روانہ ہوگیا

Published On 21 October,2023 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا خصوصی طیارہ لاہور کے لئے روانہ ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی پرواز اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی، فلائٹ تقریبا 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد سے 35 منٹ میں لاہور پہنچے گا، میاں نواز شریف وی آئی پی گرین چینل سے لاہور ایئرپورٹ سے باہر نکلیں گے، دیگر مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں کچھ گھنٹے قیام کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوئے۔