آزادکشمیربیوروکریسی میں تبادلے، تہذیب النساء سیکرٹری اطلاعات تعینات

آزادکشمیربیوروکریسی میں تبادلے، تہذیب النساء سیکرٹری اطلاعات تعینات

مظفرآباد میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر قریشی کو سیکرٹری صنعت، کامرس ، لیبر ویلفیئر، اوزان و پیمائش و منرل ریسورسز اورپرنٹنگ پریس تعینات کیا گیا ہے ۔

رفاقت حسین سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ انصر یعقوب کو سیکرٹری جنگلات کاعہدہ دیا گیاہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امتیاز احمد اور ڈاکٹر خالد چوہان کو محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے ، آئندہ ہفتے مزید تبادلوں کا امکان ہے۔