اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی گرفتاری کے معاملہ پر پولیس کا موقف بھی سامنے آ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے درخواست دائر
فواد چودھری کیخلاف تھانہ آبپارہ میں 22 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چودھری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے۔