نواز شریف کی 4 سال بعد پارٹی آفس آمد، سیاسی ملاقاتیں شیڈول

نواز شریف کی 4 سال بعد پارٹی آفس آمد، سیاسی ملاقاتیں شیڈول

ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے لئے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں خصوصی دفتر بنایا گیا ہے، سابق وزیراعظم  آج 4 سال بعد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی آفس ماڈل ٹاؤن پہنچے ہیں۔

ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، انچارج سیکرٹریٹ انوشہ رحمان مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔